عمران خان کےحکومت کےساتھ بیک ڈور مذاکرات جاری، صدر عارف علوی نےکردار ادا کیا،تحریک انصاف کا اعتراف

Share

پی ٹی آئی نے موجودہ حکومت کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات کو تسلیم کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری اعتراف کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات میں صدر مملکت عارف علوی نے کردار ادا کیا ہے. انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے ساتھ مذاکرات الیکشن کے مسئلے پر ہوئے تھے اور صدر عارف علوی کے ذریعے ان مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر حکومت قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرنے پر رضامند ہے تو پی ٹی آئی، حکومت کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات کرنے اور بات چیت کے لیے بیٹھنے کو تیار ہے۔

‘یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چند روز سے نیوز چینلز پر پی ٹی آئی اور چند اہم حکومتی شخصیات کی ایوان صدر میں ملاقات کے بارے میں خبریں اور اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ صدر پاکستان عارف علوی موجود سیاسی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar