ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج جاری

Share

پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کا احتجاج جاری ہے پی پی 162 لاہور سے ظہیرعباس کھوکھر کو ٹکٹ نہ ملنے پر حمایتی کارکنوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پارٹی ٹکٹ ظہیرعباس کھوکھر کو دیا جائے۔ پی پی 158 لاہور کے پی ٹی آئی کارکنان نے بھی زمان پارک میں احتجاج کیا اور مہرشرافت علی کو ٹکٹ دینےکی مخالفت کی، مظاہرین کا کہناتھاکہ پارٹی ٹکٹ پی پی 158 کےکسی مقامی رہنما کو دیا جائے۔دوسری جانب پارٹی چیئرمین عمران خان کاکہنا ہےکہ ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف درخواستوں پر نظرثانی کا آغاز آج سے شروع کردیں گے یہ عمل 26 اپریل تک جاری رہےگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar