
آزاد کشمیر میں حکومت کے لیے تحریک انصاف آزاد کشمیر فارورڈ بلاک، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولہ طے پاگیا ہے۔ تحریک انصاف آزادکشمیر فارورڈ بلاک کے چوہدری انوار الحق وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں جب کہ اسپیکرپیپلزپارٹی اور سینئر وزیرمسلم لیگ ن سےہوگا16،رکنی کابینہ میں فارورڈ بلاک کے6، پیپلزپارٹی کے 6 اور مسلم لیگ ن کے4 وزرا ہوں گے۔