
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 دستخط کیے بغیر واپس بھجوا دیا۔صدر نے موقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بل کی توثیق پر عمل نہیں ہو سکتا، معاملہ سب سے بڑے عدالتی فورم کے سامنے زیر سماعت ہونے کے باعث اس پر مزید ایکشن نہیں ہو سکتا۔واضح رہے حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل دوسری بار منظور کر کے صدر کو بھجوایا تھا، بل کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے اس پر عملدرآمد سے روک دیا تھا۔