
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پوری ہونےکے باوجود ہمارے فارن ایکسچینج ریزروز بہت محدود تھے، سعودی عرب نے کمال مہربانی سے پھر 2 ارب ڈالرز دیے۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان اس وقت بڑے معاشی چیلنج سے گزر رہا ہے، سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات نے بھی ایک ارب ڈالرز دیے ہیں، ہم دن رات کوشش کر رہے ہیں کہ معاشی صورت حال بہتر ہو۔کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے مرحوم وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان کا ایک عظیم مفکر، مفتی اور عظیم شخص رخصت ہو گیا، مفتی صاحب صحیح معنوں میں جے یو آئی کے ماتھے کا جھومر تھے