عمران خان کی ہدایت پرجماعت اسلامی سے مذاکرات کے لئے پی ٹی آئی کی 3 رکنی کمیٹی قائم

Share

جماعت اسلامی سے مذاکرات کے لئے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے، پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی میں پرویز خٹک، سییٹر اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں۔مذاکراتی کمیٹی ملک میں جاری سیاسی بحران پر جماعت اسلامی سے مذاکرات کرے گی، گزشتہ روز سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کے دفد نے پہلے وزیراعظم شہباز شریف اور پھر عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ جماعت اسلامی کے وفد کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں حکومت اور پی ٹی آئی دونوں نے مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کیا تھا۔ذرائع کے مطابق سراج الحق اور عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی صورت میں عمران خان خود شامل نہیں ہوں گے

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *