پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے مزید 44 کارکنان کو گرفتارکرلیا ۔

Share

ایس ایچ او کے مطابق ٹی ایل پی کارکنوں کی

گرفتاریوں کی کُل تعداد 78 ہوگئی ہے اور گرفتار افراد 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تحقیقاتی پولیس افسران کے حوالے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’ٹی ایل پی کارکنان نے حویلیاں میں داخلے پر پابندی کی خلاف ورزی اور رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی، اس کے علاوہ انہوں نے پولیس پر گولیاں چلائیں اور پتھراؤ بھی کیا جس کی وجہ سے ٹی ایل پی کارکنان کی مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ایس ایچ او ہارون خان نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی کارروائی کے دوران ٹی ایل پی کا کوئی کارکن زخمی اور جاں بحق نہیں ہوا البتہ جھڑپوں کے دوران 33 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے’۔

ٹی ایل پی زون کے سیکریٹری اطلاعات سید قاصد علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ پولیس فائرنگ اور آنسو گیس سے پارٹی کے 10 سے زائد کارکن جاں بحق اور 50 شدید زخمی ہوئے، دیگر سینکڑوں کارکنان کو چوٹیں بھی لگیںقاصد شاہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی جماعت کے متعدد کارکنان کو شدید زخمی ہوتے دیکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 250 کارکنان لاپتا ہوگئے ہیں، ہماری پارٹی قیادت ان افراد کی فہرست مرتب کررہی ہے’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar