حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ کے 8 رکنی بنچ کو مسترد کردیا

Share

وفاقی حکومت میں شامل مختلف جماعتوں کے اتحاد نے سپریم کورٹ پروسیر بل پر عدالت عظمیٰ کے 8 رکنی بنچ کے قیام کو مسترد کردیا ہے ۔حکومتی اتحاد نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ حکمران جماعتیں سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل پرمتنازع بنچ تشکیل دینے کا اقدام مسترد کرتی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کا اقدام پاکستان اور عدالت کی تاریخ میں اس سے قبل پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا، یہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کی ساکھ ختم کرنے، انصاف کے آئینی عمل کو بے معنی کرنے کے مترادف ہے۔مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی تقسیم سے حکومت میں شامل جماعتوں کے موقف کی پھر تائید ہوئی، بلوچستان اورخیبرپختونخوا سےکوئی جج بنچ میں شامل نہ کرنا بھی افسوسناک ہے، حکمران جماعتیں اس اقدام کو پارلیمان اور اس کے اختیار پر شب خون قرار دیتی ہیں، اس اقدام کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *