امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین کا عمران خان کی حمایت میں امریکی وزیر خارجہ کو خط

Share

امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حمایت میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا

بریڈ شرمین نے خط میں لکھا کہ یہ امریکی مفاد میں ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کو سپورٹ کیا جائے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے

کہ پاکستان کی پالیسی جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کے احترام سے متعلق امریکی ترجیحات کا مظہر ہو۔امریکی رکن کانگریس نے خط میں کہا کہ مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔خط میں بریڈ شرمین نے شہبازگل پر مبینہ تشدد اور علی امین گنڈا پور کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا۔رکن کانگریس بریڈ شرمین نے خط میں مزید لکھا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیاسی ایرینا سے ختم کردیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar