
آٹھ سال قبل پناہ گزین کی حیثیت سے جرمنی آنے والا شامی نوجوان ایک گاؤں کا میئر منتخب ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ ریان الشبل 2015 میں 21 سال کی عمر میں پناہ گزین کے طور پر جرمنی آیا تھا اور اب وہ جرمن شہری ہے۔رپورٹ کے مطابق ریان الشبل جنوبی جرمن کے ایک گاؤں کا میئر منتخب ہوا ہے۔ریان الشبل نے آزاد حیثیت سے میئر کے الیکشن میں حصہ لیا اور 55.41 ووٹ حاصل کرکےکامیابی حاصل کی، گاؤں میں ووٹروں کی کل تعداد 1900 تھی۔ریان الشبل جرمنی کی گرین پارٹی کا رکن بھی ہے تاہم اس نے بلدیاتی الیکشن میں آزاد حیثیت میں حصہ لیا اور 8 سال کے لیے میئر منتخب ہوگیا۔ریان الشبل کا کہنا ہےکہ اس کے علاقے میں بہت سےکام کرنےکے ہیں، وہ بچوں اور بزرگوں کی دیکھ بھال کے ادارے سمیت سپر مارکیٹ جیسی بنیادی سہولت پر توجہ دے گا