مصر کا روس کو خفیہ طور پر 40 ہزار راکٹس دینے کا منصوبہ پکڑا گیا

Share

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہےکہ مصر نے روس یوکرین جنگ کے دوران روس کی اسلحہ سپلائی میں مدد کے لیے اسے خفیہ طور پر 40 ہزار راکٹس دینے کا منصوبہ بنایا ہے جس کی تفصیلات امریکی انٹیلی جنس کی لیک دستاویزات سے حاصل کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے اعلیٰ عسکری حکام سے ایک اہم میٹنگ بھی کی ہے جس میں روس کو فوجی بنیادوں پر اسلحے کی فراہمی پر بات چیت کی گئی جب کہ اس دوران مصری صدر نے حکام کو یہ منصوبہ بندی خفیہ رکھنے کی ہدایت کی۔رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کی لیک دستاویزات پر 17 فروری کی تاریخ درج ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کی جانب سے روس کو راکٹس کی فراہمی کی خبروں پر امریکی حکام نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔امریکی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ اگر مصری صدر کی جانب سے روس کو خفیہ طور پر راکٹس فراہمی کی خبریں درست ہیں تو پھر ہمیں دونوں ممالک کے تعلقات کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے خفیہ دستاویزات پر کسی بھی تبصرے سے گریز کیا ہے۔

Check Also

پاکستانی وزیر داخلہ کا دورہ دوطرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، اسماعیل بقائی

Share ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *