پنجاب الیکشنز : ریٹرننگ و ڈسٹرکٹ آراوز کو مجسٹریٹ کے اختیار تفویض

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریاں تیز کرتے ہوئےپنجاب میں عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیار تفویض کردیئے ہیں جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ریٹرننگ و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اوّل کے اختیارات حاصل ہوں گے۔سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے 14 مئی کو پولنگ کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا انتخابات ملتوی کرنے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے پنجاب کا الیکشن شیڈول کچھ ترامیم کے ساتھ بحال کیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar