سیاستدانوں نے 50 کی دہائی سے آج تک غلطیاں کی ہیں: وزیر دفاع

Share

حکمران اشرافیہ سے کوئی نہ کوئی گناہ اور جرم سرزد ہوا ہے، سیاستدانوں نے 50ء کی دہائی سے لے کر آج تک غلطیاں کی ہیں۔ اس بات کا اظہار وفاقی وزیر خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں کیا،

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی لوگ زبانی جمع خرچ کرتے ہیں تاکہ انہیں 4 ووٹ مل جائیں۔ان کا کہنا ہے کہ فوج نے ملک میں 4 مرتبہ مداخلت کی ہے، آج ایک شخص کا اقتدار آئینی طریقے سے ختم کیا گیا، وہ ملک کو نقصان پہنچا رہامسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتدار کی جنگ بعد میں بھی لڑی جا سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی آزادی کے بعد ایک سے ڈیڑھ سال بعد مختلف رائے کو برداشت نہیں کیا گیا۔خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ چھوٹے صوبوں کے لوگ لیاقت باغ سے لاشیں اٹھا کر چلے گئے، مگر انہوں نے پاکستان کو نقصان نہیں پہنچایا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar