اسرائیلی فوج کا شام پر فضائی و بری فوج سے حملہ

Share

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے دھاوے کے بعد شام سے راکٹ لانچر کے ذریعے داغے گئے دو گولے مقبوضہ وادی گولان میں گرنے کو جواز بنا کر اسرائیلی فوج نے ملک شام پر فضائیہ اور بری فوج سے حملہ کر دیا۔شام سے 6 میزائل داغے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے علی الصبح اسرائیل نے میزائل سے شام پر حملہ کر دیا، شام پر اسرائیلی فورسز کا یہ رواں سال کا تیسرا حملہ ہے۔اسرائیلی فضائیہ و بری فوج نے شامی افواج کی فورتھ ڈویژن اور ریڈار کو حدف بنا کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اس سے قبل گولان کی چوٹیوں پر واقع شام کی ایک نگران فوجی چوکی کو اسرائیلی فضائیہ نے تباہ کیا تھا۔

Check Also

ٹرمپ آئندہ ہفتوں میں خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کرینگے: سابق امریکی سفیر

Share آئندہ ہفتوں میں خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کرینگے: سابق امریکی سفیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *