احتساب عدالت میں رہنما پیپلزپارٹی ڈاکٹرعاصم کی درخواست بریت مسترد

Share

کراچی کی احتساب عدالت کراچی نے ڈاکٹرعاصم کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست بریت مسترد کر دی، اس سلسلے میں ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا، 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کی بریت کی درخواست مسترد ہوگئی۔ قومی احتساب بیورو نیب کے مطابق ڈاکٹر عاصم و دیگر پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar