وزیراعظم ، وفاقی کابینہ کیخلاف قانونی کارروائی کےلیے پی ٹی آئی سرگرم ہو گئی

Share

وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی کابینہ کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی فرخ حبیب نے وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خصوصی خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ کے 4 اپریل کے اجلاس کے شرکاء، ایجنڈے، کارروائی اور فیصلوں کی تفصیلات دی جائیں۔انہوں نے لکھا کہ قومی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ کابینہ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے 4 اپریل کو آئینی درخواست نمبر 5/2023 پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔خط میں کہا گیا کہ دستور کا آرٹیکل 19 اے شہریوں کو مصدقہ معلومات تک رسائی کا بنیادی حق فراہم کرتا ہے، سیکرٹری کابینہ دستورِ پاکستان اور اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت معلومات فراہم کریں۔رہنما پی ٹی آئی نے خط میں مزید لکھا کہ وفاقی کابینہ کے 4 اپریل کے اجلاس کے شرکاء، ایجنڈے، کارروائی اور فیصلوں کی مصدقہ تفصیلات بلاتاخیر مہیا کی جائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar