بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کیلئے 2ہزار مہمانوں کو دعوت نامے بھجوانے کا فیصلہ

Share

برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کی 6 مئی کو تاج پوشی کیلئے دعوت نامے چھپ گئے، تاج پوشی کی تقریب میں 2 ہزار مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔شاہی محل کی جانب سے برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے دعوت نامے کا آرٹ ورک جاری کر دیا گیا ہے، اینڈریو جیمیسن نے ڈیزائن کردہ ری سائیکل کارڈز پر پانی کے رنگوں کا خوبصورت استعمال کیا ہے، دعوت نامے میں برطانوی لوک داستانوں کی قدیم شخصیت سمیت پھولوں کو شامل کیا گیا ہے۔بادشاہ چارلس کی تاج پوشی 6 مئی کو ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوگی، یہ وہ جگہ ہے جہاں پچھلے ایک ہزار برس سے انگریزی اور برطانوی بادشاہوں کی تاج پوشی کی جاتی رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar