امریکی سائفر سے شہرت یافتہ سفارتکار ڈاکٹر اسد مجید کو بطور سفیر واپس برسلز روانہ

Share

امریکی سائفر کا اہم کردار اس مجید کو بلجیم اور یورپی یونین میں کام جاری رکھنے کے لیے برسلز تعینات کر دیا گیا

دفتر خارجہ کے سینئر ترین سفارتکار ڈاکٹر اسد مجید خان اس ماہ کے اوائل میں ہیڈ کوارٹر آئے تھے اور انہیں نیا خارجہ سیکرٹری بنائے جانے کی اطلاعات تھیں لیکن اب انہیں جس ملک میں تعینات کیا گیا ہے اس کے دارالحکومت میں واپس آگئے ہیں اور امکان ہے کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ تک وہیں پر تعینات رہیں گے۔ ڈاکٹر اسد مجید خان نے کئی اہم اسائنمنٹس پر پاکستان کی فارن سروس میں خدمات انجام دیں اور برسلز میں رپورٹنگ سے قبل وہ امریکا میں سفیر تھے جہاں واشنگٹن میں ان کے آخری دنوں میں متنازع سائفر نے بہت بڑا تنازع کھڑا کیا۔وہ امریکا جانے سے پہلے جاپان میں پاکستانیسفیر تھے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر سید فیصل نیاز ترمذی اور فرانس کے لیے عاصم افتخار احمد نے صدر اور وزیر اعظم سے الوداعی ملاقاتیں شروع کردی ہیں اور اسی ہفتے وہ تعیناتی کے ممالک روانہ ہوں گے۔ فیصل نیاز ترمذی ہفتہ کو ترکی کیلئے براستہ متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے جہاں وہ نئی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے رواں ماہ کی 26 تاریخ کو پہنچیں گے۔ ترکی کیلئے سابق سفیر ڈاکٹر سائرس سجاد قاضی نے دفتر خارجہ کو رپورٹ کر دی ہے اور امکان ہے کہ وہ اسپیشل سیکرٹری کا چارج سنبھالیں گے اور فیصل نیاز ترمذی کی جگہ وہ دفتر خارجہ میں ایڈمنسٹریشن چیف ہوں گے۔ ڈائریکٹر جنرل امریکا، مدثر ٹیپو کو ترمذی کی جگہ اے ایس امریکا کا چارج دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری حیدر شاہ کو بھی ایک دو روز میں دفتر خارجہ میں اہم عہدہ مل جائے گا۔ سابق ہائی کمشنر برائے جنوبی افریقہ مظہر جاوید کو ڈائریکٹر جنرل فارن سروس اکیڈمی مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قائم مقام سیکرٹری خارجہ جوہر سلیم نئے سیکرٹری خارجہ کی تقرری تک سیکرٹری خارجہ کے طور پر “لِک آف چارج” کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

فارن سروس کے موجودہ گریڈ 21 کے افسران کی ترقی ملک کے نئے چیف ڈپلومیٹ کی تقرری کی راہ ہموار کرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar