
پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے کے بعد کی حکمت عملی پر غور کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عدالتی فیصلے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت ہوگی جبکہ تحریک انصاف انتخابات کے حوالے سے اپنی حکمت عملی پر بھی غور کرے گی۔اجلاس کے شرکا آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تجاویز دیں گے اور انتخابی مہم سمیت دیگر معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔