پنجاب ،کے پی کے انتخابات کیس: سپریم کورٹ محفوظ فیصلہ آج سنائے گی

Share

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے التوا سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہونے پر محفوظ کیا گیا گیا فیصلہ آج کسی بھی وقت سنایا جائے گا، گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی پنجاب اور کے پی میں الیکشن التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کی تھی اور دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ،آج اسلام آباد میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نپٹا جاسکے، پی ٹی آئی اور حکومتی اتحاد کے وکلاء اور کارکنوں کی بڑی تعداد اسلام آباد میں موجود ہے جوکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar