
ہمیں ان ملاقاتوں کا علم ہے اور پی ٹی آئی کی دوسری قیادت نے بھی چند روز قبل ملاقاتیں کی ہیں خواجہ آصف کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آرمی چیف سے دو ملاقاتوں کی تردید
وزیر اعظم دفتر سے ابھی تک باضابطہ طور پر کوئی خط موصول نہیں ہوا جس میں نئے آرمی چیف کے لیے نام تجویز کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کا جب وقت آئے گا تو وزیر اعظم فیصلہ کریں گے مگر تحریک انصاف سربراہ کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانا اپنی مایوسی نکالنے کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔وزیر دفاع نے اس امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسا ہوتا ہوا نہیں دیکھ رہا کہ ضمنی انتخابات میں حالیہ جیت کے بعد عمران خان اس پوزیشن میں ہوں گے کہ وہ اپنی حمایت کے لیے اسٹیبلشمنٹ کو دوبارہ سوچنے پر مجبور کرسکیں۔