
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اصل معاملہ الیکشن ہے، اگر الیکشن نہیں ہونے تو پھر کون سا گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ؟ الیکشن نہیں کرانے تو مذاکرات کی ضرورت نہیں۔اپنے ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھاکہ میں نہیں میری ٹیم مذاکرات میں بیٹھے گی، اصل مسئلہ 90 دن میں الیکشن کا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن ہی نہیں ہوتے تو پھر کون سا گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ؟ پھر تو مذاکرات کی ضرورت ہی نہیں، اگر الیکشن ابھی نہیں ہوتے تو پھر اکتوبر میں بھی کیوں ہوں؟ پھر آپ کہیں گے کہ اگلے سال بھی کیوں ہوں، پھر تو جو طاقتور فیصلہ کرے گا تبھی الیکشن ہوں گے۔ گزشتہ دنوں عمران خان نے کہا تھا کہ وہ ہر بات بھول کر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔عمران کے اسی بیان پر رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کی کسی بات کا بھروسا نہیں ، وہ پھر مذاکرات سے بھاگ جائيں گے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved