سابق ایس ایس پی فرحت عباس شاہ کے قاتل گرفتار

Share

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ملت پارک میں گزشتہ روز قتل ہونے والے سابق ایس پی فرحت عباس شاہ کے قتل کی تحقیقات میں ڈراپ سین ہوگیا ہے،ایس ایس پی سی آئی اے کے مطابق قتل میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فرحت عباس شاہ کے قتل میں ان کی بھابھی ملوث ہے، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرحت عباس شاہ بیوہ بھابھی کو ذاتی گارڈ رکھنے سے منع کرتے تھےپولیس نے سابق ایس پی چوہدری فرحت عباس شاہ کے قتل میں ملوث خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی سی آئی اے کے مطابق فرحت عباس شاہ کی بھابھی نےانہیں اپنے ذاتی گارڈ سے قتل کروایا۔ایس ایس پی سی آئی اے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ شوٹر سمیت ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے۔سی آئی اے اقبال ٹاون نے 24گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کیا ،واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے ملت پارک میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے سابق ایس پی فرحت عباس کو دن دیہاڑے ان کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔سابق ایس پی فرحت عباس گھر سے نکل کر اپنی گاڑی میں سوار ہونے لگے تھے کہ اسی دوران ہیلمٹ پہنے نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے سامنے سے اُن پر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا، سابق ایس پی موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar