ایم ڈی سوئی سدرن گیس کی امریکا میں جائیدادیں سامنے آنے پر کو نوٹس

Share

فیڈرل بورڈآف ریونیونے ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کونوٹس جاری کر دیا ہے، نوٹس میں بیرون ملک اثاثے ظاہر نہ کرنے اور ٹیکس ادا نہ کرنے پر وضاحت مانگی گئی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں جائیداد ٹیکس ریٹرن اورویلتھ اسٹیٹمنٹ میں کیوں ظاہرنہیں کی۔نوٹس میں ایم ڈی عمران منیارکی امریکامیں 62 کروڑروپے کی12جائیدادیں ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ امریکا میں جائیدادوں پرکیپٹل ویلیو ٹیکس 62 لاکھ روپے بنتا ہے،اس کے جواب میں ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ ایف بی آرکانوٹس ملاہے،ایم ڈی کی قانونی ٹیم کی جانب سے جواب دیا جائے گا۔

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *