وراثتی جائیداد کے مقدمات کا فیصلہ ایک سال کے دوران لازمی قرار، قانون منظور

Share

قومی اسمبلی نے وراثتی جائیداد کے مقدمات کے فیصلے ایک سال میں کرنے کا قانون منظور کرلیا۔

اس حوالے سے پیش کیے گئے بل کے متن میں تحریر ہے کہ دیوانی عدالتوں کے سول ججز وراثتی مقدمات کے فیصلے ایک سال کے اندر کرنے کے پابند ہوں گےجاوید حسین شاہ کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وراثت کے مقدمات میں بیوائیں و یتیم بچے سالہا سال عدالتوں کے دھکے کھاتے رہتے ہیں۔اس بل کے متن میں کہا گیا کہ بیوائیں اور یتیم بے بس لوگ ہوتے ہیں ان کے مقدمات کے جلد فیصلے ہونے چاہئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar