وزیراعظم نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا حکم دے دیا

Share

وزیراعظم شہباز شریف نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیور ریویو ریفرنس واپس لینے کی ہدایات دے دیں۔حکومت کا جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس دائر ہوا تھا، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ اس فیصلے کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر قانون کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیور ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کمزور اور بے بنیاد وجوہات پر یہ ریفرنس دائر ہوا تھا، حکومت اس ریفرنس کی پیروی نہیں کرے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے صدر کے آئینی منصب کو اس مجرمانہ فعل کے لئے استعمال کیا

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *