سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فردجرم کی کارروائی تاخیر کا شکار

Share

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ممکنہ فرد جرم کی کارروائی تاخیر کا شکار ہوگئی، گرینڈ جیوری تعطیلات کے بعد کیسز دوبارہ سنے گی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق صدر ٹرمپ نے 18 مارچ کو کہا تھا کہ ان پر 3 دن میں فردِ جرم عائد ہوگی۔امریکا میں ایسٹر، پاس اوور، عیدالفطر اور 10 اپریل سے 2 ہفتے کی تعطیلات آرہی ہیں۔گرینڈ جیوری کی جانب سے اپریل کے آخر تک کیسز پر غور کا امکان نہیں۔واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ پر الیکشن 2016 سے پہلے اداکارہ کو بطور رشوت ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دینے کا الزام ہے۔دوسری جانب اس مقدمے کے باوجود ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی انتخاب کے لیے اپنی مہم بھی شروع کی اور ٹیکساس میں 25 مارچ سے انتخابی ریلی کا اعلان کیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar