فُل پروف سیکیورٹی کے لئے عمران خان کو ایس پی سکیورٹی سے رجوع کرنے کا حکم

Share

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو فول پروف سکیورٹی کیلئے لاہورہائیکورٹ نے ایس پی سکیورٹی سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی فول پروف سکیورٹی اور ویڈیو لنک پیشی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔سرکاری وکیل نے کہا کہ عمران خان کو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے پولیس سکیورٹی مل چکی ہے، عدالت نے کہا کہ اگر سکیورٹی واپس لی جاتی ہے تو دوبارہ آجائیں۔عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو فول پروف سکیورٹی کیلئے ایس پی سکیورٹی سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کیلئے مناسب ہے آپ پولیس سے رجوع کریں۔لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو لنک پر پیشی کیلئے متعلقہ عدالت میں درخواست دینے کی ہدایت کر دی۔

Check Also

پاکستان نےغزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی

Share پاکستان نےغزہ میں پائیدار امن کےلیے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *