سی ٹی ڈی اسلام آباد نے عمران خان سمیت 17 پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کر لیا

Share

سی ٹی ڈی اسلام آباد نے دہشت گردی کے مقدمے میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت 17 پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کر لیا۔سی ٹی ڈی اسلام آباد کی جانب سے تحریک انصاف کی قیادت کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے حکم نامہ بھجوایا گیا ہے، جن رہنماؤں کو طلب کیا گیا ہے ان میں عمران خان، مراد سعید، عامر کیانی، امجد نیازی، راجہ خرم نواز، علی امین گنڈاپور، شبلی فراز، اسد عمر، ڈاکٹر شہزاد وسیم، فرخ حبیب، عمر ایوب، حماد اظہر، اسد قیصر، حسان خان نیازی اور کرنل (ر) عاصم شامل ہیں۔تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں بلایا گیا ہے جبکہ عمران خان، اسد عمر، علی نواز اعوان، عامر مغل، جمشید خان سمیت 10 افراد کو تھانہ گولڑہ میں درج ہونے والے مقدمے میں طلب کیا گیا ہے، تمام افراد شامل تفتیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *