
پی ٹی آئی نے الیکشن ملتوی ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے پنجاب اسمبلی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن جمع کروا دی گئی، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے مشترکہ آئینی درخواست دائر کیقبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقررہ وقت پر الیکشن کرانے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کو خط میں تجویز دی ہے کہ وزیراعظم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے حکام کو ہدایت کریں، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں مقررہ وقت پر انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کی ہدایت کریں