تحریک انصاف کے سینیٹرز کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام خط

Share

تحریک انصاف کے سینیٹ اراکین نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کو خط لکھ دیا، خط میں پی ٹی آئی کے ارکانِ سینیٹ نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کو بتایا ہے کہ 13 اکتوبر کی رات ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا۔

پی ٹی آئی کے ارکانِ سینیٹ کا کہنا ہے کہ عدالت میں پیشی سے قبل سینیٹر اعظم سواتی کو حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اعظم سواتی نے عدالت کو خود پر ہونے والے تشدد سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس پاکستان کو لکھے گئے خط میں پی ٹی آئی کے ارکانِ سینیٹ نے مزید کہا ہے کہ عدالتِ عظمیٰ انسانی حقوق کی محافظ ہے۔

خط میں پی ٹی آئی کے ارکانِ سینیٹ نے استدعا کی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزی کا فوری نوٹس لیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar