ہم پر جو ظلم و تشدد ہو رہا ہے جیسے یہ مقبوضہ کشمیر یا فلسطین ہے، ععمران خان

Share

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پر اتنا ظلم ہو رہا ہے جیسے یہ کشمیر یا فلسطین ہے۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانے کے لئے ہمارے 1600 کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، یہ مینار پاکستان کا جلسہ فلاپ کرنا چاہتے ہیں، میری عوام سے درخواست ہے نماز تراویح کے بعد مینار پاکستان پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ یہ آج اپنے آنکھوں سے دیکھیں گے ملک کی تاریخ کا آج سب سے بڑا جلسہ ہوگا، عوام گھروں سے نکلیں گے، یہ ہم پر ظلم کر رہے ہیں اور تحریک انصاف کو کچلنے کا ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں، عوام نکلیں گے اور جلسہ گاہ پہنچیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جو قوم بڑی شان سے آزاد ہوئی تھی انہوں نے اس آزادی کو بالکل ختم کر دیا ہے، ہمارے لوگوں کو اغواء کر رہے ہیں، ہم پر جو ظلم و تشدد ہو رہا ہے جیسے یہ مقبوضہ کشمیر یا فلسطین ہے، یہ جو بھی حربہ استعمال کریں گے اس کا آج ردعمل آئے گاسابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم دلدل میں پھنس رہے ہیں، لوگ آٹے کی لائنوں میں مر رہے ہیں، آج لوگوں کو بتائیں گے کہ کس طرح ملک کو دلدل سے نکالیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar