پنجاب میں 29 مارچ سے فی خاندان بیک وقت 20 کلو آٹے کی فراہمی کی منظوری

Share

پنجاب کی نگران کابینہ نے صوبے میں 29 مارچ سے فی خاندان کو بیک وقت 20 کلو مفت آٹے کی فراہمی کی منظوری دے دی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر میں مفت آٹے کی فراہمی اور مفت آٹا رجسٹریشن کا عمل آسان بنانے سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نگران صوبائی وزرا اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی جو رجسٹریشن پر سفارشات پیش کرے گی۔کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک تقریباً 70 لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں جس پر کابینہ نے مفت آٹے کی فراہمی کے عمل پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اشیائےضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے چیکنگ کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔کابینہ نے صوبے میں 29 مارچ سے فی خاندان کو بیک وقت 20 کلو آٹے کی فراہمی کی منظوری دے دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar