وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف، ورلڈ بینک سے مذاکرات کے لئے امریکہ روانہ

Share

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے مذاکرات کیلئے امریکہ روانہ ہوگئے جہاں وہ عالمی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے اہداف پر نظر ثانی کی درخواست متوقع ہے،

پاکستان رواں مالی سال 2022-23 کے لیے میکرو اکنامک فریم ورک پر نظرثانی کے لیے باضابطہ درخواست کرے گا، بجٹ خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے اہداف میں نرمی کی درخواست کی جائے گی،

آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ سہولت سے منسلک شرائط نرم کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔اس کے علاوہ پیٹرولیم لیوی اور بجلی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ منجمد کرنے بارے میں بھی آئی ایم ایف سے بات چیت متوقع ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar