لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا اظہر مشوانی کو پیش کرنے کا حکم

Share

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کارکن اظہر مشوانی کی گمشدگی کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مغوی کو پیش کرنے کا حکم دے، مغوی اظہر مشوانی کی والدہ کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنیچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے صوبائی حکومت، آئی جی پولیس، ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے ڈائریکٹر سائبر ونگ اور ایس ایچ او گرین ٹاؤن لاہور کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے 28 مارچ تک مغوی کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar