
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس، اسلام آباد ہائیکورٹ میں توڑ پھوڑ اور سیکورٹی فورسز پر حملوں کے مقدمات پر نامزد ملزموں کیخلاف کارروائی ہو گی، ایڈیشنل آئی جی پنجاب ذوالفقار حمید کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں آئی ایس آئی، آئی بی اورایم آئی سے گریڈ 18 کے افسران اس کے ممبران ہونگے جبکہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد بھی اس کا حصہ ہوں گے، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ جے آئی ٹی اسلام آباد میں درج ہونے والے 4 مقدمات کی 14 دن میں تحقیقات کر کے چالان عدالت میں پیش کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔ راناثنااللہ نے کہا کہ جتھے نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا، یہ لوگ طاقت کے زور پر مین گیٹ توڑ کر کمپلیکس میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کیسی سی ٹی وی کیمرے توڑے، غنڈہ گردی اور انارکی کا ایسا ماحول پیدا کیا کہ عدالت قانون کے مطابق کیس کی کارروائی نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی بہترین ساکھ کے حامل افسران پر مشتمل ہے جو عدالتوں پر حملے کرنے والوں کیخلاف چالان پیش کرے گی