شیخ رشید کا چیف جسٹس کو خط، الیکشن ملتوی کرنے پر سوموٹو لینے کی استدعا

Share

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن شیڈول ملتوی ہونے کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان کو از خود نوٹس لینے کیلئے خط لکھ دیا ہے، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے خط سپریم کورٹ آف پاکستان کو ارسال کیا۔ شیخ رشید کی جانب سے چیف جسٹس کو ارسال کئے گئے خط کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن نے شیڈول واپس لے کر آئین اور سپریم کورٹ کی خلاف ورزی کی، الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ نے آئینی مدت میں انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا۔الیکشن کمیشن بروقت الیکشن کا انعقاد نہ کروا کر توہین عدالت کا مرتکب ہوا، خط میں آئین کی خلاف ورزی کے معاملے پر فوری از خود نوٹس کی استدعا کی گئی ہے

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *