پاک فضائیہ کے شاہینوں کا یوم پاکستان پر پوری قوم کو سلام

Share

ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ قراردادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 83 سال مکمل ہونے پر ملک ’یوم پاکستان‘ بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔پاک فضائیہ ترجمان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940 کو تاریخی قرار داد لاہور کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے علیحدہ وطن حاصل کرنے کا عزم کیا، یوم تجدیدِ عہد وفا کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا پوری پاکستانی قوم کے جذبہ حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاک فضائیہ کا ہر جوان پاکستان کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، پاک فضائیہ کا ہر جوان ملک کی سالمیت کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

Check Also

پیٹرولیم لیوی کیخلاف سپر ٹرین مارچ حیدر آباد پہنچ گیا

Share امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں پیٹرولیم لیوی کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *