یوم پاکستان : شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

Share

آج یوم پاکستان پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی، ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی شریک تھے۔ پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے ستلج رینجرز کی جگہ پر مزار اقبال پر حفاظتی ذمہ داریاں سنبھالی، ایئر کموڈور تنویر احمد بیس کمانڈر پی اے ایف بیس لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے۔مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عمران ماجد علی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پاک فضائیہ کے چاک چوبند دستے نے مزار اقبال پر سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی، ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں آج دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *