
امریکی ڈیموکریٹ رکن کانگریس مائیک لیون نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ڈیموکریٹ رکن کانگریس کی عمران خان سے پاکستان کی سیاسی صورت حال پر طویل بات چیت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مبینہ پولیس کے تشدد اور صحافیوں کو حراست میں لیے جانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ یہ بھی مائیک لیون سے عمران خان نے سکیورٹی سے متعلق درپیش صورت حال پر بھی گفتگو کی۔ واضح رہے کہ امریکی رکن کانگریس مائیک لیون نے 2 روز پہلے عمران خان کی حمایت میں بیان بھی دیا تھا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved