
لاہور پولیس نے زمان پارک آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کی فہرست جاری کر دی، لاہور پولیس نے کل 98 افراد کو حراست میں لیا۔پولیس کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق 25 افراد کو سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے حراست میں لیا، 27 افراد قلعہ گجر سنگھ پولیس نے حراست میں لیے جبکہ 27 افراد سی آئی اے کوتوالی پولیس کی حراست میں ہیں۔علاوہ ازیں 19 افراد کو جنوبی چھاؤنی پولیس نے گرفتار کیا تھا، حراست میں لیے جانے والے افراد سے سی آئی اے پولیس اور انویسٹی گیشن پولیس تفتیش کر رہی ہے