
ملک میں جاری افراتفری اور بحرانی صورتحال کے باعث وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اہم ہنگامی جلاس کل طلب کر لیا ہے ۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے کیے گئے اور اجلاس سے متعلق دعوت نامے بھی بھجوا دیے گئے۔ حکومت اور اتحادیوں کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے اسلام آباد میں ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پرغور ہوگا