زمان پارک آپریشن میں زخمی پولیس افسران و اہلکاروں کی عیادت کے لئے آئی جی پنجاب کا سروسز ہسپتال کا دورہ

Share

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا زمان پارک میں زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال کا دورہ، خیریت دریافت کی۔آئی جی پنجاب نے شرپسند عناصر کی پرتشدد کارروائیوں اور پٹرول بم حملوں میں زخمی ہونے والے سب انسپکٹر سلیمان اکبر، اے ایس آئی نصیر اور اے ایس آئی فرقان کی عیادت کی اور ان کی جرات اور بہادری کو سراہا۔ڈاکٹر عثمان انور نے زخمی اہلکاروں کی انجریز اور علاج بارے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے استفسار کیا اور ہدایات بھی دیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی اور بحالی کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے

Check Also

متنازعہ ٹویٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 17 ،17 سال قید کا حکم

Share وفاقی دارالحکومت کی ضلعی عدلیہ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *