پولیس نے ڈاکوؤں سے ڈانس گروپ کے9 افراد کو بازیاب کرا لیا

Share

رحیم یار خان سے اغواء کیے گئے چنیوٹ کے ڈانس گروپ کے 9افراد کو سندھ کے ضلع گھوٹکی میں بازیاب کرا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مغویوں کو 20 روز قبل شادی کی تقریب کے لیے فیصل آباد سے بلا کر رحیم یار خان میں کچے کے علاقے سے اغواء کر لیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی رہائی کے لیے کروڑوں روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔پولیس نے اغواء کاروں کے متعدد سہولت کاروں اور عزیزوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کو ڈاکوؤں نے زنجیروں سے باندھا ہوا تھا، بازیاب کرائے گئے افراد کا کہنا ہے کہ اغواء کار ان پر تشدد کرتے تھے اور زنجیروں سے جکڑ کر رکھتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar