ایران سے درآمدات میں معمولی اضافہ، پاکستان کا انحصار برقرار

Share

پاکستان کا رواں مالی سال بھی ایران سے درآمدات پر انحصار برقرار ہے، جہاں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں درآمدات بڑھ کر 78 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ایران سے درآمدات 76 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں، اس طرح رواں سال تقریباً 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالرز تک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا جا چکا ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال میں ایران سے درآمدات میں 18 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-24 میں ایران سے درآمدات کا مجموعی حجم ایک ارب 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا، جبکہ مالی سال 2024-23 میں یہ حجم ایک ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا۔ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل مسلسل تین مالی سال تک ایران کے لیے پاکستانی برآمدات صفر رہیں، جس کی بڑی وجہ امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کی عدم دستیابی تھی

Check Also

گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کے دوران جنید اکبر کو گرفتار کرلیا گیا، بیرسٹر گوہر

Share پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ …