ایران میں مزار پرحملے کے جُرم میں 2 ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی

Share

ایرانی عدالت نے مزار پر حملے کے جرم میں دو افراد کو سزائے موت سنائی ہے ، اس حملے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔صوبہ فارس کے پراسیکیوٹر کاظم موسوی کے مطابق دونوں افراد کو زمین پرفساد پھیلانے اور قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے کے الزامات میں قصوروارپایا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق شاہ چراغ مزار حملے کے دیگر 3 ملزمان کو 5 سے 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ایران کے شہر شیراز کے شاہ چراغ مزار میں فائرنگ سے 15 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔شاہ چراغ مزار میں فائرنگ کا واقعہ گزشتہ برس اکتوبر میں پیش آیا تھا، مزار میں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

Check Also

عمران خان تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے، این سی سی آئی اے کی رپورٹ جمع

Share این سی سی آئی اے کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *