پی ٹی آئی نے زمان پارک میں آپریشن کیخلاف درخواست دائر کردی

Share

پی ٹی آئی نے زمان پارک میں آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق نے کہا ہے کہ زمان پارک آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے۔اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ درخواست فواد چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ہے، عمران خان کی جانب سے بھی درخواست دائر کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا آپریشن پولیس کی جانب سے عدالت میں کی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی ہے۔اظہر صدیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ درخواست میں توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *