
زمان پارک لاہور میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا ، اجلاس میں کل توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد پیشی سے متعلق طویل مشاورت کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ ،عمران خان کل صبح 8 بجے زمان پارک سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے ، عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کو علی الصبح 7 بجے زمان پارک پہنچنے کی کال دے دی گئی ہے، چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے راولپنڈی ڈویژن آئے ہوئے ہی ٹی آئی رہنماؤں کو زمان پارک سے ابھی روانہ ہونے کی ہدایت کردی ہے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے رہنما کارکنوں کے ہمراہ عمران خان کا راولپنڈی پہنچنے پر استقبال کریں گے، چئیرمین تحریک انصاف عمران خان ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کل صبح لاہور سے اسلام آباد جائیں گے