
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس آپریشن کے منصوبے کو. روندتے ہوئے مزید چار افراد اغوا کرلیے ۔کندھ کوٹ کے علاقے سے ٹرک ڈرائیور اور کلینر کو اغوا کیا گيا، دو افراد کو غوث پور سے اغوا کیا گیا، ایس ایس پی کے مطابق علاقےکی ناکہ بندی کرکے مغویوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کےمطابق کندھ کوٹ کے علاقے ٹھل روڈ لاڑو اسٹاپ کے قریب ڈاکوؤں نے ٹرک ڈرائیور اور کلینر کو جبکہ غوث پور سے بھی 2 افراد کو اغوا کرلیا ہے، علاقے میں ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے، مغویوں کو جلد بازیاب کرالیا جائے گا