سعودی عرب میں 117.3 ملین ڈالر کی منشیات کی 4,693,000گولیاں گولیاں ضبط

Share

سعودی عرب نے طبی آلات میں چھپائی گئی 4.6 ملین سے زائد ایمفیٹامین گولیاں ضبط کر لیں، سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے سرکاری ترجمان کے مطابق جدہ اسلامک پورٹ میں طبی آلات کی دو کھیپوں میں چھپائی گئی 4,693,000 ایمفیٹامین گولیاں ضبط کی گئیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس کھیپ کو وصول کرنے والے اردنی شہری کو بھی جدہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل ایڈکشن ریویو جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، نشہ آور گولیوں کی قیمت 46.93 ملین سے 117.3 ملین ڈالر کے درمیان ہے، یہ ایک گولی عام طور پر10 سے 25 ڈالر میں فروخت ہوتی ہے۔محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان میجر محمد النجیدی نے بتایا کہ یہ آپریشن زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے ساتھ مل کر کیا گیا۔منشیات کی اسمگلنگ میں اضافے کے بعد محکمہ انسداد منشیات نے ملک میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے اور اپنے کسٹم کنٹرول کو سخت کر دیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar